حب، ندی میں ڈوبنے والے بچے کی نعش دوسرے روز مل گئی

حب(نمائندہ انتخاب) حب ندی میں ڈوبنے والے بچے کی نعش دوسرے روز مل گئی لاش اسپتال منتقل ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حب ندی میں ایک بچے سمیت دو افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے ایک کی نعش گزشتہ روز نکال لی گئی تھی جبکہ لاپتہ پانچ سالہ بابر ولد محبوب کی نعش پیر کے روز ایدھی بحری ریسکیو ٹیم نے پانی سے نکال کر جام غلام قادر گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال حب منتقل کی جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں