نوشکی، چار دیہات میں افغانستا ن سے سیلابی ریلہ داخل، 4 افراد پھنس گئے

نوشکی (انتخاب نیوز) ضلع نو شکی کے چار دیہات میں افغانستا ن کے راستے سیلابی ریلہ داخل، چار افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ ڈپٹی کمشنر نو شکی کے مطابق پیر کو ضلع نو شکی میں افغانستا ن کے راستے سیلابی ریلہ نو شکی کے چار دیہات کلی ناصر خان، کلی لنڈی خان، کلی بدر، کلی سلطان شاہ میں داخل ہو گیا جس کے نتیجے میں چاروں دیہات پانی میں ڈوب گئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع نو شکی کے علا قے کلی لنڈی میں چار افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں جنہیں ریسکیو کر نے کے لئے ہیلی کاپٹر کی مدد طلب کر لی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں