انصاف کے حصول تک ہرنائی خوست میں دھرنا جاری رہیگا، آل پارٹیز
کوئٹہ (انتخاب نیوز) آل پارٹیز اور خوست ہرنائی دھرنا کمیٹی کا اجلاس صوبائی کوآرڈینیٹر نور باچا نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا، جنرل سیکرٹری حاجی نذر علی پیر علی زئی، پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مزمل کاکڑ، پشتون تحفظ موومنٹ کے ملک عبدالمجید کاکڑ، سید زبیر شاہ آغا، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ندا سنگر، شکیل افغان، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے انجینئر اجمل ناصر، سید مزمل شاہ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہرنائی خوست واقعہ کے خلاف آج صبح زیارت کراس پر احتجاجا دھرنا دیکر بند کردیا جائے گا انصاف کے حصول تک یہ تحریک جاری رہے گی کمیٹی کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اجلاس کے شرکا نے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی شرکت یقینی بنائیں۔


