ہزارہ قوم خطے میں ہزاروں سالوں سے آباد ہے، ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان ثقافت کو دنیا بھر کے اقوام کی شناخت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف خطے اور جغرافیہ میں آباد قوموں کے طرز بود و باش، رہن سہن، لباس، کھانے پینے کے طریقے اور اقسام، زبان، طرز تعمیر،خاندانی تعلقات، قومی سطح کے روابط اور غم و خوشیاں منانے کے طریقے، ادب شاعری اور فنون لطیفہ کسی بھی قوم کی تاریخی حیثیت اور وجود کو ثابت کرنے میں بنیادی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، ہزارہ قوم اس خطے میں ہزاروں سال سے آباد چلی آرہی ہے ہماری ثقافت ہماری تاریخی حیثیت کو ثابت کرنے کیلئے کافی ہے جبکہ اس خطے میں ہمارے بزرگوں نے جو تاریخی کارنامے انجام دئیے ہیں وہ تاریخ کے اوراق میں سنہرے حروف کے ساتھ واضح طور پر موجود ہے بیان میں کہا گیا کہ 19مئی کو ہزارگی کلچر ڈے منایا جائیگا جسکے لئے ہمارے قائدین، کارکن اور پارٹی و ہزارہ قوم کی شناخت، تاریخ رسم و رواج سے محبت کرنے والے تمام لوگ اس روز کے حوالے سے ہزارگی ثقافتی لباس زیب تن کرکے اپنے گھروں میں اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ کلچر ڈے منائیں گے یہ دن جہاں ہماری تاریخ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے وہی ہمارے قومی وقار، تہذیب اور تمدن کے اظہار کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے پارٹی نے کورونا کے وبا کے پیش نظر اس روز کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ گھریلوں سطح پر منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس بات کو مد نظر رکھا ہے کہ اگر اس موقع پر کسی قسم کے اجتماع یا جمھگٹے اکھٹا کئے گئے تو کورونا کی وبا کو پھیلنے کا نوقع ملے گا جس سے ہمارے لوگوں کے زیادہ متاثر ہونے کے امکانات پیدا ہونے کے خدشات موجود ہے بیان میں پارٹی زمہ داران کو تاکید کی گئی کہ وہ کلچر ڈے کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں