زیارت، طوفانی بارش سے پیچی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ مکمل بند
زیارت (انتخاب نیوز) ضلع زیارت میں طوفانی بارش سے زیارت سے کوئٹہ مین شاہراہ پیچی زیارت کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ مکمل بند ہوگیا،تھا ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر کی ہدایت اور نگرانی میں بروقت کام کرکے زیارت ٹو کوئٹہ مین شاہراہ کومتبادل راستہ بنا کر ٹریفک کے لیے کھول دیا۔ ڈپٹی کمشنر حبیب نصیر نے اس موقع پر کہا کہ ضلع زیارت میں طویل بارشوں کی وجہ سے پلوں روڈوں،مال مویشیوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے لوگوں کے مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے اور عوام کی دادرسی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا انسان کے بس کی بات نہیں لیکن احتیاطی تدابیر اختیار کر کے نقصانات سے بچایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے اور تمام محکموں کے افسران کو بھی مکمل طور پر الرٹ کردیا ہے۔


