خاران‘ مسلح افراد پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر لے گئے
خاران(نامہ نگار)خاران یونین کونسل گواش بیدیان لیویزچیک پوسٹ اور وڈھ ایریا مین سی پیک روڑ پرواقع پولیس چیک پوسٹوں پرتعنیات اہلکاروں کے سرکاری اسلحہ کونامعلوم مسلح افراد نے کلاشنکوف کے زور پر چھین لیئے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے وڈھ سی پیک روڑ خاران مین شاہراہ پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر تعنیات پولیس اہلکاروں کی اسلحہ چھین کرفرار ہوگئے اِسی ہی رات یونین کونسل گواش بیدیان پر واقع لیویز چیک پوسٹ پر تعینات لیویزاہلکاروں کی سرکاری اسحلیکلاشنکوف کے زور اورلیویز اہلکاروں کو زد کوب کرکہ اسلحے چھینے اور فرار ہوگئے تاہم بجلی اور نیٹ ورک سسٹم نہ منقطع ہونے کے سبب لیویز اور پولیس کنٹرول روم کو فوری اطلاع نہیں دی جاسکی ہے علی الصْبح اطلاع ملتے ہی خاران پولیس اور لیویز نے الگ الگ جائے واقعات پر پہنچ کرنامعلوم مسلح افراد کی تلاش شروع۔


