کوئٹہ، اسکولوں اور کالجوں کے بعد دینی مدارس میں بھی تعطیلات کردی گئیں

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں گیس بجلی اور پانی کی بندش کے بعد اسکولوں اور کالجوں کے بعد دینی مدارس نے بھی اپنے طلباء کو چھٹی دے دیا،کوئٹہ شہر میں گزشتہ ایک ہفتے سے گیس پائپ لائن بی بی نانی کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے سبب پورے بلوچستان میں گیس کی سپلائی معطل ہیں،دوسری جانب دادو میں بجلی کے ٹاور گرنے کے سبب پورا بلوچستان تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے،کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی ایک ہفتے سے متاثر ہیں،جس پر صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے مزید پانچ یوم سرکاری ونجی اسکولوں اور کالجز کو بند کرنے کا اعلان کیا کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دینی مدارس نے بھی اپنے طلباء کو ایک ہفتے کیلئے چھٹی دے دیا،تاکہ گیس بجلی اور پانی کے بحالی کے بعد دوبارہ کھول دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں