ضلع کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے، زمیندار ایکشن کمیٹی لورالائی

لورالائی (انتخاب نیوز) زمیندار ایسوسی ایشن ضلع لورالائی کے صدر ملک عصمت اللہ کدیزئی،ملک عالم،عبدالحق،محمد زمان،عطااللہ خان،پارہ دین،حاجی ماشااللہ، عبدالخالق،گل کبزئی اور دیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لورالائی ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہے اور بلوچستان کا دوسرا بڑا اور قدیم ضلع ہے اور ضلع لورالائی کی آبادی 3 لاکھ سے زیادہ ہے حالیہ بارشوں نے ضلع لورالائی کے اکثر علاقے بارشوں اور سیلابی ریلوں سے مختلف گاؤں کی رابطہ سڑ کیں، ہزاروں ایکڑزرعی زمینیں،کھڑی فصلیں فروٹ،سبزیاں وغیرہ تباہ ہوگیں، سینکڑوں برمے بارانی پانی سے بھر کر مکمل ضائع ہو گئے، ہزاروں کی تعداد میں سولر پینل، فلڈ پروٹکشن، ہزاروں کی تعداد میں مال میوشی بھی پانی میں بہہ گئے اور ہزاروں کی تعداد میں مکانات منہدم ہو گئے 18 افراد مکانوں کے ملبے تلے دبنے اور پانی میں بہہ جانے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے لورالائی کے لوگوں کا ذریعہ معاش زمینداری اور مالداری سے منسلک ہے، لورالائی کے زمیندار 1997ء سے قحط سالی کا شکار چلے آرہے ہیں اور ایک بار پھر سے اس قدرتی آفات کا شکار ہوگئے۔ ہم زمیندار ایکشن کمیٹی لورالائی وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ضلع لورالائی کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور مکمل سروے کرنے کے بعد لورالائی کے زمینداروں کو ریلیف دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں