ضلعی انتظامیہ کا کوئٹہ میں متاثرہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کا کام جاری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں متاثر ہونے والی سڑکوں اور پ±لوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرٰحمن بلوچ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللہ کے زیر نگرانی بحالی کا زور و شور سے جاری ہے جس میں ہزارہ ٹاو¿ن، بروری، سبزل روڈ، کلی فیروزآباد، کلی مری و تمام متاثرہ علاقے شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بحالی کے کاموں پہ بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں