بلوچستان میں ڈیمز کی اشد ضرورت ہے، سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کریں گے، عارف علوی
تمبو (انتخاب نیوز) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں وسیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں ہوئی ہے، بلوچستان میں ڈیمز کی اشد ضرورت ہے،وفاقی وصوبائی حکومت فوری طورپر سیلاب متاثرین کے ورثاء کی مالی امداد کردی ہے،ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا نصیرآباد کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ دورے کے موقع پر ان کا کمشنر نصیرآباد فتح خان خجک،ڈپٹی کمشنر محمد حسین نے ان کا استقبال کیا،نصیرآباد کے دورہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سوشل ویلفئر دارالعمان میں بنائی گئی عارضی ریلیف کیمپ خیمہ بستی کا معائنہ کیا محکمہ صحت کی جانب سے لگائی گئی میڈیکل کیمپ اور محکمہ لائیو اسٹاک کے کیمپ کا بھی جائزہ لیا دورے کے موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں سیلاب کی بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں ہوئی ہیں نصیرآباد میں ہر گھر کے اندر سیلابی پانی اب بھی موجود ہے فصلات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے انسانی جانیں ضائع ہوگئی ہیں جانور مر گئے جن کا ازالہ کرنے کے لئے مرکزی اور صوبائی حکومت نے بہترین اقدامات کرتے ہوئے سیلاب متاثرین تک راشن پہنچایا ہے اور جن کے پیارے اس دنیا سے چلے گئے ہیں ان کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت نے فوری طور پر ان کے ورثہ کی مالی مدد کردی ہے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب میں منہدم ہونے والے کچے اور پکے مکانات کی تمیز کو ختم کرکے منہدم ہونے والے گھر مالکان کو برابری کی بنیاد پر مالی مدد دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کی ہمیشہ کمی رہی ہے اور بارشوں اور سیلاب کا پانی نقصانات کرتے ہوئے سمندر میں چلا جاتا ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ بلوچستان میں زیادہ سے زیادہ ڈیمز تعمیر کیئے جائیں تاکہ پانی ان میں جمع ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ بریفننگ میں پتہ چلا کہ ضلعی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کے لئے بہترین اقدامات کیئے ہیں مگر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور سیلاب متاثرہ خاندان کو کم از کم ایک مہینے کا راشن ضرور دیا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اندر صوبائی حکومت اور فلاحی ادارے اور مخیر حضرات بہترین انداز میں کام کررہی ہیں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ انٹرنیشنل اداروں کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے اور دیگر این جی آوز اور ریڈ کراس کو بھی صوبے کے اندر سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے آئیں صدر پاکستان کے دورہ نصیرآباد کے موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو صوبے میں سیلاب کے حوالے سے بریفننگ دی اس موقع پر سیکرٹری بلوچستان حافظ طاہر کمشنر نصیرآباد فتح خان خجک، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین سمیت دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔


