یورپ میں شدید خشک سالی کے باعث ڈیموں کا پانی خشک ہونے لگا
میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ میں شدید خشک سالی کے باعث ڈیموں کا پانی خشک ہونے لگا، برسوں پہلے پانی میں ڈوبنے والے علاقے منظر عام پر آنے لگے ہیں۔سپین کے ایک ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے سے پورا گاں ابھر کر سامنے آگیا جو کئی سال پہلے ڈیم کے پانی میں ڈوب چکا تھا۔ قدیم گاں کے کھنڈرات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے، گاں کے مکانات کی دیواریں اپنی جگہ قائم ہیں لیکن چھتیں اڑ چکی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے سربیا میں دریائے ڈینیوب کا پانی کم ہونے سے دوسری جنگ عظم کے دوران ڈوبنے والے جرمن سمندری جہازوں کے ملبے منظر عام پر آگئے تھے۔
Load/Hide Comments


