فیڈرل لیویز کو صوبائی لیویز میں ضم کرنیکا لیٹر منسوخ کیا جائے، لیویز ملازمین
ژوب (انتخاب نیوز) فیڈرل لیویز کوصوبائی لیویز میں ضم کرنے کا لیٹر منسوخ کیا جائے ،فیڈرل لیویز ملازمین احسن طریقے سے دور دراز خطرناک پہاڑی علاقوں اور باڈر ایریا پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیںجہاں نہ پولیس ہے نہ صوبائی لیویز ہے،ان خیالات کا اظہار ژوب شیرانی کے فیڈرل ملازمین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ باڈر ایریا میں جو کام ہوتا ہے فیڈرل لیویز کرتاہے تمام ملازمین کو مختلف مراعات دیے گئے ہیںمگر فیڈرل لیویز تاحال ان مراعات سے محروم ہیںحالانکہ 2010 میں صوبائی لیویز کو اپ گریڈ کیا گیا فیڈرل لیویز کے محرر اسی پانچ گریڈ میں کام کررہے ہیںاور اب فیڈرل لیویز کو صوبائی لیویز میں ضم کرنے کا لیٹر جاری ہوا ہے جوکہ نا انصافی ہے،انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ گورنر بلوچستان وزیر اعلی بلوچستان سے اپیل کی کہ فیڈرل لیویز بارے جاری لیٹر کو منسوخ کرکے فیڈرل لیویز کو مستقل کیا جائے۔


