جیکب آباد، پولیس ہیڈ کوارٹر میں بارش کے کھڑے پانی سے بچے کی لاش برآمد

جیکب آباد (انتخاب نیوز) جیکب آباد کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں بارش کے کھڑے پانی سے بچے کی لاش برآمد۔ جیکب آبادکے پولیس ہیڈ کوارٹر کے اندر سی سی ٹی وی کنٹرول روم کے قریب سے بارش کے کھڑے پانی سے ایک 10 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی، پولیس ہیڈ کوارٹر میں موجود لوگوں نے بچے کی تیرتی ہوئی لاش کو دیکھ کر پانی سے نکالا اور ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا، جہاں بچے کی شناخت پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریبی علاقے جانی دیرو ناکہ کے رہائشی 10 سالہ مجیب ہانبھی کے طور پر ہوئی، بارش کے پانی میں ڈوب کر فوت ہونے والے بچے کے والد عاشق علی ہانبھی نے بتایا کہ میرا بیٹا کل سے لاپتہ تھا ابھی اس کی لاش پولیس ہیڈ کوارٹر میں کھڑے پانی سے ملی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق بارش کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے علاقے کے بچے یہاں نہانے آتے تھے اور جہاں سے بچے کی لاش ملی ہے وہاں کافی وقت پہلے سے کھڈا کھدا ہوا تھا شاید بچہ نہاتے ہوئے اس میں گراہوگا پانی نکالنے کے لیے مشینری لگی ہوئی ہے جیسے پانی کم ہوا تو بچے کی لاش اوپر نظر آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں