حکومتی اتحادی ایم این اے اسلم بھوتانی نے این ایف سی ایوارڈ میں جاوید جبار کی تقرری چیلنج کردی

اسلام آباد: جکومتی اتحادی ممبر قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) میں جاوید جبارکی بطور ممبر بلوچستان تقرری پر شدید احتجاج کیا ہے۔ممبر قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے جاوید جبار کی تقرری کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کو ایک کروڑ 30 لاکھ آبادی میں صوبے کی نمائندگی کے لیے کوئی فرد نہیں ملا؟اسلم بھوتانی کا کہنا ہے کہ این ایف سی میں جاوید جبار کی نامزدگی بلوچستان کے عوام کی توہین ہے، کیا یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی این ایف سی کا ممبر بننے کا اہل نہیں ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ جاوید جبار کو بلوچستان کے معروضی حالات کا کیا علم ہے؟،صدر مملکت سے این ایف سی میں بلوچستان سے جاوید جبار کا نام واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسلم بھوتانی نے کہا کہ عدالت میں معروف قانون دان امان اللہ کنرانی میرے مقدمے کی پیروی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں