نیازی نے ملک کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی نہیں ہوسکتا،آصف علی زرداری

کراچی (انتخاب نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومتیں صرف جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی صرف وفاقی حکومت نظر آرہی ہے،تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کی کوشش جاری ہے اور یہ شخص جلسہ جلسہ کھیل رہا ہے،ہمارے ہر سپاہی سے لے کر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محب وطن ہے،پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے،ہمارے ہر سپاہی سے لے کر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محبت وطن ہے،ہم اپنے اداروں کو اس شخص کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے،اس شخص نے ملک کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی نہیں ہوسکتا،آج سب کو انسان اور حیوان کا پتہ چل گیا ہے،ساری قوم کو نظر آرہا ہے کہ فتنہ کون ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں