عمران خان کا بیان ملک دشمنی کے مترادف ہے، ضیا لانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی مشیر داخلہ وپی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ عمران خان کا بیان ملک دشمنی کے مترادف ہے ایک طرف ہم سیلاب سے نبرد آزما ہیں وہیں عمران خان اپنے ملک کے اداروں کو عوام سے دور کر نے میں مصروف ہیں، دو سے تین مہینوں سے پورا بلوچستان سیلابی صورتحال سے متاثر ہے، یونائٹیڈ نیشن اور این جی اوز سے کیٹنگ کی تاکہ ریلیف سرگرمیاں معلوم ہو سکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ دو سے تین مہینوں سے پورا بلوچستان سیلابی صورتحال سے متاثر ہے، یونائٹیڈ نیشن اور این جی اوز سے کیٹنگ کی تاکہ ریلیف سرگرمیاں معلوم ہو سکے، انہوں نے کہاکہ اگلا مرحلہ متاثرین کی بحالی کا ہے جس کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، بلوچستان کے عوام کا دارومدار زراعت اور لائیو سٹاک پر ہے، بلوچستان میں زراعت اور مال مویشی مکمل ختم ہو چکے ہیں عمران خان کا بیان ملک دشمنی کے مترادف ہے ایک طرف ہم سیلاب سے نبرد آزما ہیں وہیں عمران خان اپنے ملک کے اداروں کو عوام سے دور کر نے میں مصروف ہیں،مشیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان کو سوچھنا چائیے کہ وہ کیا کہ رہے ہیں، اگر خدا نہ خواستہ عمران خان اداروں کے خلاف زہر اگلنے میں کامیاب ہوئے تو اس سے ملک کو نقصان پہنچے گا، اس وقت این ڈی ایم اے کے کردار کی اشد فرورت ہے، ہم نے تمام اضلاع میں میڈیکل کیمپس قائم کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں