بی ایس او پجار نے ہمیشہ تعلیم دوست اقدامات کو سراہا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کالجز

کوئٹہ (پ ر) بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کالجز اینڈ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان عامر نعیم صاحب کے ساتھ ملاقات۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی تھی کہ پنجاب کی مختلف جامعات میں بلوچستان کی اسکالر شپس پر مختص نشستوں پر افغان مہاجرین کو ایڈمشن دینے کے حوالے سے پورٹل آپشن دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عامر نعیم نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کی پنجاب کی جامعات میں مختص نشستوں پر افغان مہاجرین کو ایڈمشن نہیں دیا جارہا، پورٹل پر افغان مہاجرین کے متعلق آپشن بلوچستان کے جنرل کالجز کے حوالے سے دیا گیا ہے۔ جس میں ان طلباء و طالبات کو داخلہ دیا جارہا ہے جنکو حکومت نے پاکستان کے کارڈ جاری کیے ہیں اور پہلے سے بھی مختلف طلباء بلوچستان کے کالجز میں زیر تعلیم ہیں۔ عامر نعیم نے بتایا کہ بلوچستان کی پنجاب کی جامعات میں مختص نشستوں پر بلوچستان کے ہی لوکل کے حامل طلباء و طالبات کو ہی داخلہ ملے گا اور میرٹ اور شفافیت کو مدِ نظر رکھ کر ہی داخلے ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم جلد اس حوالے سے سے تفصیلی بیان بھی جاری کرینگے۔ اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں مزید بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم بلوچستان کہ طلباء و طالبات کے حق میں مثبت فیصلے کریں۔ طلباء و طالبات کی مشکلات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس سال ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تمام داخلہ فارم آن لائن جمع ہورہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال ہم نے 150 بی ایس کی نشتوں میں اضافہ کیا ہے اور پہلی مرتبہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے PHD اور M. PHIL کے داخلوں کا بھی اسکالر شپس پر اعلان کیا جارہا ہے، اب PHD اور MPhil کے لیے بھی طلباء و طالبات کو مختص نشستوں پر داخلے ملیں گے۔ ملاقات کے دوران بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ نے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے طلباء و طالبات کے مفاد میں مثبت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے طلباء و طالبات کے حق میں ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جو بھی سود مند فیصلہ ہوگا بی ایس او پجار اسکی بھرپور حمایت کرے گی۔ انہوں نے مزید امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اب بھی نشستوں پر میرٹ پر داخلے ہونگے اور مستحق طلباء و طالبات کا انتخاب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں