پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، نئے اعدا و شمار کے مطابق کراچی سے مزید 585کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 13ہزار 120ہو گئی۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ ان کے صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد تیرہ ہزار سے اوپر ہے۔ سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر سے16افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 234ہو گئی ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے کیسز اوقر اموات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں 4223ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور 731کا رزلٹ فازیٹیو آیا ہے جو انتہائی شویش ناک امر ہے۔ سندھ حکومت اس وقت لاک ڈاؤن کے معاملے پر وفاقی کے ساتھ نوک جوک کے اندر ہے۔ وفاق نے فیصلہ لیا ہے کہ ملک بھر میں معاشی حالات کو دیکھ کر لاک داؤن میں نرمی لایا جائے جس پر عمل داآمد بھی ہو چکا ہے اور پاکستان بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے جبکہ سندھ حکومت ان حالات میں جب کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے مکمل لاک ڈاؤن کا حامی نظر آتا ہے۔