بلوچستان میں سیلاب کے دوران ناقص کارکردگی، تین اضلاع کے ڈپٹی کمشنر فارغ

ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز) نصیرآباد ڈویژن میں سیلاب کے دوران ناقص کارکردگی پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے تین اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو چارج شیٹ دے کر فارغ کردیا پی ڈی ایم اے راشن تحقیقات اور کروڑوں روپے جاری فنڈز کی تحقیقات کا حکم علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ گزشتہ روز سیاسی جماعتوں سیلاب متاثرین عوامی شکایات پر چیف سیکریڑی عبدالعزیز عقیلی سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ ڈیرہ مرادجمالی پہنچ گئے اور اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں ڈپٹی کمشنر نصیرباد محمد حسین صحبت پور عظیم جان دمڑ جھل مگسی شر جیل نور کو فوری فارغ کردیا گیا جبکہ نصیرباد میں عائشہ زہری صحبت پور کیپٹن ر جمیل احمد جھل مگسی میں لفٹیننٹ ر یاسر حسین کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈویژنل نصیرباد نصف درجن اسسٹنٹ کمشنروں اور چیف آفیسروں کے تبادلے ہونے کا امکان ہے جبکہ چیف سیکرٹری کے آمد کے موقع پر ایپکا نصیرباد کے صدر عبداللہ بلوچ نے ڈپٹی کمشنر نصیرباد کے رویہ کیخلاف ہڑتال وتالہ بندی کی تھی ذرائع نے بتایا کہ تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنروں کے خلاف پی ڈی ایم اے اور سیلاب متاثرین کیلیے جاری کروڑوں کی تحقیقات کا بھی حکم دیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں