بی اے پی کا ورکرز اجلاس طلب، سیلابی صورتحال اور دیگر امور پر اہم فیصلے متوقع
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظورخان کاکڑ نے کہاہے کہ جلد بلوچستان عوامی پارٹی کا ورکرز کنونشن بلاکر صوبے میں سیلابی صورتحال اور پارٹی اموار سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہے جس میں بی اے پی کے اہم رہنماؤں سے جواب طلب کیا جائے گا ذرائع کے مطابق سینیٹر منظور خان کاکڑ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں وزیراعلی بلوچستان عبدالقدو س بزنجو اور سینیٹر منظور کاکڑ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے سینیٹر منظور کاکڑ کاکہنا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان کی حالیہ کارکردگی اور پارٹی کے کارکنوں سمیت پارٹی رہنماوں کے نظر انداز کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی وجہ سے پارٹی پر دیگر جماعتوں کی جانب سے کئی سوالات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بی اے پی کے سینئیرقیادت کی جانب سے رابطہ کئے گئے ہیں جن کے سامنے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو سے متعلق تحفظات اور خدشات سے متعلق تفصیلی آگاہ کردیا ہے جلد پارٹی کا ورکرز کنونشن بلا یا جائے گا جس میں تمام امور پر غور کرکے اہم فیصلے متوقع ہے بی اے پی کی حکومت میں تبدیلی کا مقصد یہی تھا کہ صوبے کی پسماندگی اور پارٹی ورکرز کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا مگر صورتحال تبدیل نہیں ہوئی آج صوبہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث تباہ سے دوچار ہوچکا ہے سب کی نظریں حکومت پر ہے مگر یہاں تو وزیراعلی اس وقت منظر عام پر آتے ہیں جب وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے دورے پر پہنچتے ہیں وزیراعلی نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد چند دنوں تک کافی متحرک رہے چند دن گزرجانے کے بعد وزیراعلی ہاوس میں نو انٹری کے احکامات جاری کردئیے گئے کارکنا ن تو دور کی بات پارٹی کے اہم رہنماوں کا بھی وزیراعلی ہاوس کی رسائی مشکل ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ بی اے پی پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے رہنماوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے جلد ورکرز کنونشن بلاکر وزیراعلی کارکردگی سب کے سامنے آجائے گی انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سیلاب کی کارکردگی پر شوکاز نوٹس کے حوالے بھی رہنماوں سے مشاورت جاری ہے۔


