بلوچ قوم کو ترقی اورخوشحالی کیلئے اپنے صبر کے پیمانے کو بڑھانا ہوگا،کبیر محمد شہی

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق سینیٹرمیر کبیر احمد محمد شہی نے کہاہے کہ بلوچ قوم کو ترقی اورخوشحالی کیلئے اپنے صبر کے پیمانے کو بڑھانا ہوگا کیونکہ صبر میں آسودگی ہے جبکہ بے صبری کانتیجہ نقصان کے سوا کچھ نہیں کسی بھی ایک شخص کی جلد بازی معمولی تنازع کو قبائلی تصادم میں تبدیل کرنے کیلئے کافی ہے ہمیں جھگڑوں سے بچنے کیلئے کرداراداکرناہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے محمدشہی کوئٹہ میں کیازئی محمدحسنی اور ساسولی قبائل میں 9سال سے جاری خونی تنازع کے تصفیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل میرکبیر محمدشہی نے فیصلہ سناکر فریقین کاتنازع ختم کرادیا آخر میں دعائے خیر کی گئی ثالثین میں سردار چنگیز خان ساسولی ودیگر شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں