سیلاب متاثرین کو ان کے گھروں دوبارہ آباد کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، ثمینہ زہری

کوئٹہ، حب (انتخاب نیوز) بلوچستان حکومت کی فوکل پرسن برائے سیلاب متاثرین و سینیٹر ثمینہ ممتا ز زہری نے کہا ہے کہ انشاء اللہ دوست ممالک کے تعاون اور مدد سے متاثرین کی جلد بحالی اور دوبارہ اپنے گھروں میں آبادکاری میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل دریجی، لوہی اور ملحقہ گوٹھوں کیلئے راشن اور دیگرامدادی سامان روانہ کرنے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا بہت جلد وفاقی و صوبائی حکومتوں اور دوست ممالک کی مدد و تعاون سے ریلیف اور بحالی کے کامو ں میں درپیش مشکلات پر قابو پالیں گے اور جلدمتاثرین کو ان کے گھروں میں دوبارہ آباد کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پورا بلوچستان حالیہ طوفانی اور تبا ہ کن بارشوں اور سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے اور ہم حکومتی مشنری کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے عوام کی فوری امداد اور بحالی کے لئے بلا تعصب رنگ و نسل بھرپور کام کررہے ہیں۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ برادر و دوست ممالک کی جانب سے امدادی سامان پہنچنا شروع ہو گیا ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں کہ برادر ممالک نے پاکستان میں اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کا احساس کرتے ہوئے حتی الوسع امداد بھجوائی ہے جس کی تقسیم متاثرین میں شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے سعودی عرب، چین، جاپان، فرانس، جرمنی، ترکیہ، ایران، متحدہ عرب امارات اور دیگر دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک کی جانب سے بھجوائی گئی امداد سیلاب زدگان کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ذاتی طور پر اپنی استطاعت کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں خیمے، راشن اور دیگر ضرورت کی چیزیں تقسیم کیں۔ اس کام کے پیچھے کوئی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ یا ذاتی مفادشامل نہیں بلکہ اس سارے کام کے پیچھے صرف اور صرف دکھی انسانیت کی خدمت اور بارشوں اور سیلاب سے تباہ حال بے گھر افراد کی فوری مدد کا جذبہ کارفرما تھا جو کہ بلوچستان کی بیٹی ہونے کی ناطے مجھ پر فرض تھااور یہ امدادی سرگرمیاں مشکلات کے باوجودجاری و ساری رہیں گی۔سینیٹر ثمینہ زہری نے کہا کہ لسبیلہ اور دیگر متاثرہ علاقوں کی طرح تحصیل دریجی اور دیگر متاثرہ گوٹھوں کے لئے بھی راشن اور دیگر امدادی سامان مذکورہ علاقوں میں تقسیم کر دیا گیا۔دریں اثناء حب، لسبیلہ، اوتھل اور دیگر علاقوں کے متاثرین سیلاب اور عوامی حلقوں نے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری اور میر علی حسن زہری کی امدادی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری اور میر علی حسن زہری نے ذاتی طور پر متاثرین سیلاب کی داد رسی کی اور ضروریات پوری کیں۔ انہوں نے تمام متاثرہ علاقوں کا بذات خود دورہ کیا اور ہمارے مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے ہماری مشکلات کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے۔ ہمیں محفوظ پناہ گاہ سمیت راشن اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کیں جس کے لئے ہم سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری اور میر علی حسن زہری کے مشکور ہیں۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان ہمارا گھر ہے اور اپنے لوگوں کی مدد کرنا ہم پر فرض ہے۔ ہم نے صرف اپنا فرض پورا کرنے کی چھوٹی سی کوشش کی۔ اس کام کے پیچھے کوئی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ یا ذاتی مفادشامل نہیں بلکہ اس سارے کام کے پیچھے صرف اور صرف دکھی انسانیت کی خدمت اور بارشوں اور سیلاب سے تباہ حال بے گھر افراد کی فوری مدد کا جذبہ کارفرما تھا جو کہ بلوچستان کی بیٹی ہونے کی ناطے مجھ پر فرض تھااور یہ امدادی سرگرمیاں مشکلات کے باوجودجاری و ساری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے فوکل پرسن برائے سیلاب متاثرین کی حیثیت سے بلوچستان کے لئے مزید امداد کیلئے وفاقی حکومت اور دوست ممالک سے رابطے میں ہوں۔انشاء اللہ بہت جلد ہم سب ہمت و حوصلے سے اس قدرتی آفت پر مکمل طور پر قابو پالیں گے اور متاثرین دوبارہ اپنے گھروں کی تعمیر کر کے آباد ہو سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں