جام کمال کے بعد بلوچستان حکومت ایک سال بعد بھی کوئی منصوبہ مکمل نہ کرسکی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی حکومت کے ایک سال بعد بھی کوئٹہ پروجیکٹ کا کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا اور نہ ہی گرین بس منصوبہ شروع ہوسکا،گرین بس منصوبے کیلئے روٹ کا تعین ہونے کے باوجود منصوبہ تعطل کاشکار ہے ،سریاب روڈ، سرکی روڈ، نیوسبزل روڈ ودیگر پر جاری تعمیراتی کام سست روی کاشکار ،دھول اور مٹی نے عوام کا جینا دوبھر کردیاہے ،لوگ مختلف بیماریوں کاشکار ہونے لگیں ۔تفصیلات کے مطابق 29اکتوبر 2021کو نئے وزیراعلی میرعبدالقدوس بزنجو نے حلف اٹھایا میرعبدالقدوس بزنجو کی حکومت کو ایک سال کاعرصہ ہونے کو ہے لیکن کوئٹہ پروجیکٹ کے تحت کوئی بھی منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا کوئٹہ شہر کی ترقی اور خوشحالی اور ٹریفک کی روانی کیلئے مختلف تعمیراتی منصوبے سابقہ دور حکومت میں شامل ہوئے جس میں سریاب روڈ،لنک بادینی روڈ، نواں کلی بائی پاس، سرکی روڈ سمیت گرین بس جیسے منصوبہ شامل تھے نہ تو مذکورہ تعمیراتی منصوبے شروع ہوسکے اور نہ ہی گرین بس منصوبہ شروع ہوسکا سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی حکومت نے گرین بس منصوبے کیلئے باقاعدہ روٹ کا تعین کیاتھا لیکن موجودہ حکومت منصوبے کوشروع کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہاہے ،دوسری جانب مسلسل تاخیر کیوجہ سے منصوبوں کی لاگت میں کئی گناہ اضافہ ہوچکا ہے پہلے وزیر اعلی خود ہر ہفتے جاکر منصوبے دیکھتا تاکہ مکمل ہوں مگر اب کسی کو ہوش ہی نہیں حکومت عدم توجہی اور نا اہلی کی وجہ سے کوئٹہ پروجیکٹ کے اربوں روپے ضائع ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں