نصیر آباد کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امراض پھوٹ پڑے، حکومتی امدادخواب بن گئی
ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز) نصیرآباد کے سیلابی علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ملیریا دماغی ملیریا پھوٹ پڑا، بچے، عورتیں، بوڑھے مختلف امراض کا شکار، این جی اوز کی جانب سے مچھر دانیاں شو پیس بن گئیں، محکمہ صحت نصیرآباد کی جانب سے میڈیکل کیمپ لگانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ربیع کینال فلیجی طاہر کوٹ میں امدادی سامان سیلاب متاثرین کیلیے خواب بن گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سینیٹ چیئرمین میر صادق سنجرانی چیف سیکرڑی عبدالعزیز عقیلی سینئر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ نے دورہ نصیرآباد کے موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کو خصوصی ہدایت کی تھی کہ سیلاب متاثرین کو خیمے، راشن، ادوایات سمیت زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ سیلاب زدگان کی مشکلات کم ہوسکے۔ نصیرآباد، جعفرآباد کچھی، جھل مگسی، صحبت پور تحصیل لہڑی کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض دست الٹیاں ملیریا دماغی ملیریا چمڑے کی بیماریاں سمیت دیگر بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں، سرکاری نجی ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہوگئی ہے جبکہ سیلاب متاثرین کو اب تک کسی این جی اوز پی ڈی ایم اے محکمہ صحت کی جانب سے مچھر دانیاں فراہم نہیں کی گئی ہیں جبکہ یونین کونسل فلیجی طاہر کوٹ یونین کونسل قبہ شیر خان غربی گیس پائپ لائن گوٹھ حاجی رحمان بنگلزئی محمد اکبر بنگلزئی مکمل طور پر ڈوب چکے ہیں مگر حکومتی امداد خواب بن گئی ہے متاثرین آسمان تلے بے یار و مددگار پڑے ہوئے ہیں خوراک خیمے مل نہیں سکے ہیں سیلاب متاثرین نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری سے مطالبہ کیا ہے کہ وبائی امراض اور ملیریا دماغی ملیریا کے کنڑول کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں۔


