نوشکی، ایل پی جی پلانٹ میں ذخیرہ ختم ہونے سے گیس کی فراہمی بند

نوشکی (انتخاب نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایل پی جی پلانٹ میں گیس کا ذخیرہ ختم شہر اور گردونواح کو گیس کی فراہمی بند، صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا۔ ایل پی جی پلانٹ کے انجینئر کے مطابق حیدرآباد سندھ میں پلانٹ میں سیلابی پانی داخل ہونے سے ایل پی جی گیس کی سپلائی معطل ہونے سے نوشکی کو گیس کی فراہمی معطل ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو ایندھن کا متبادل انتظام کرنے کو کہا گیا ہے۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نوشکی کو ایل پی جی پلانٹ سے گیس کی فراہمی جلد یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں