وندر میں مہنگائی عروج پر، تاجر اور دکاندار عوام کو لوٹنے لگے، پرائس کنٹرول کمیٹی غائب

وندر (انتخاب نیوز) وندر شہر میں خودساختہ مہنگائی کا راج اشیا خوردونوش سمیت دیگر ضروریات کی اشیا عوام کی دسترس سے باہر ہوگئیں تحصیل سونمیانی وندر میں مہنگائی کا جن بے قابو خودساختہ مہنگائی کرنے والوں نے اپنے من مانے ریٹس مقرر کرکے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی وندد کو چیلنج کردیا تفصیلات کے مطابق تحصیل سونمیانی وندر میں ہوشربا مہنگائی کا راج برقرار اشیا خوردونوش سمیت دیگر ضروریات اشیا عوام کی دسترس سے باہر ہوگئیں وندر کے تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کے جاری کیے گئے سرکاری نرخ نامے کو ردی کی ٹوکری کے نظر کردیا اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی گزشتہ تین مہینوں سے سرکاری ریٹ لسٹ جاری نہیں کی جا رہی تاجروں کا موقف جبکہ متعدد دکانوں ہوٹلوں میں سرکاری نرخ نامے آویزاں تک نہیں چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی وندر کی جانب سے ماہ جولائی کے مہینے میں جاری کیے گئے سرکاری نرخ نامے کے بعد عوام کو خودساختہ مہنگائی اور لوٹ مار کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے تین ماہ ہونے کو ہیں دوبارہ سرکاری نرخ نامہ جاری نا ہوسکا عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی خودساختہ مہنگائی سے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہو چکی ہے ہوشربا مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے وندر شہر میں مہنگائی نے اس قدر اپنے پنجے گاڑھ چکی ہے کہ مزدور پیشہ افراد کی قوت خرید جواب دے چکی ہے تاجر حضرات نے اپنے من مانے ریٹس مقرر کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا وندر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزمرہ کی خوردونوش اشیا سمیت پھل سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا گیا ہے مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے گزشتہ تین مہینوں سے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی وندر سرکاری نرخ نامے کی نئی ریٹ لسٹ جاری نا کرسکے ہیں جبکہ گزشتہ مہینوں کی بے اثر کارروائیاں اور اجلاسوں کا خودساختہ اشیا خوردونوش کی اپنے من مانے ریٹس مقرر کرنے والوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس اور کارروائیاں محض فوٹو سیشن تک ہی رہے ہیں وندر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل دار وندر کو انتباہ کرے کہ وہ وندر شہر کا دورہ کرکے خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کرکے بے تحاشہ قیمتوں کو کنٹرول کرکے وندر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں