ای ٹیگ سسٹم سے گاڑی مالکان کو تذلیل کا سامنا ہے، پنجگور بارڈر کمیٹی

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگوربارڈر کمیٹی کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایک طرف بارڈر کی حالت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے جس سے غریب گاڈی مالکان نان شبینہ کا محتاج ہوگئے ہیں دوسری جانب انتظامیہ نے ظلم کی انتہا کردی ہے میسج سسٹم کو بند کردیا گیا ہے کسی کو اپنے بارڈر جانے کی تاریخ کا پتہ نہیں، نیو ڈیٹ کے لیے اسٹیکر اسٹیشن میں غریب عوام کو گھنٹوں گھنٹوں دھوپ پے کھڑا کرکے بے عزت کرکے واپس بھیج دیا جاتا ہے تین تین مہینے سے لوگ اسٹیکر اسٹیشن اور اے سی گوارگو کے دفتر کا چکر کاٹ رہے ہیں انہیں نیو ڈیٹ نہیں دیا جا رہا ہے کمپیوٹر سسٹم کو مکمل طور پر اے سی گوارگو نے ختم کردیا ہے، اپنی مرضی سے سفارش اور رشوت کی بنیاد پر کچھ لوگوں کی گاڑیوں کو ڈیلی بنیاد پرٹرپ دے رہا ہے، مکمل سسٹم کو اے سی ایگریکلچرل کے کچھ آفیسرز کے ساتھ مل کر اپنی بیٹھک سے چلا رہا ہے، غریب اور بارڈر کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے، پھل آباد اور جائیں انٹری سسٹم کو ختم کردیا ہے، اپنی بیٹھک سے انٹری ڈارک جیرک جس سے پروم کے لوگ شدید متاثر ہیں انکی گاڑیاں جائیں انٹری پوائنٹ میں کھڑی ہیں، سفارش اور رشوت لے کر گاڑیوں کو ڈارک جیرک بیھجا جارہا ہے۔ جسکی وجہ سے بارڈر میں رش زیادہ ہے، پھر بارڈر پر کسی بھی ممکنہ حادثے کی صورت میں اے سی گوارگو ذمہ دار ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ کمپیوٹر سسٹم کا کوڈ جو کہ ایک سیکریٹ چیز ہے جسے اے سی کے علاوہ کسی کو پتہ نہیں ہونا چاہیے وہ سسٹم کوڈ خدابادان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے پاس ہے، جو ای ٹیگ ٹرانسفر کی خریدوفروخت کر رہا ہے، بہت سے غریب لوگوں کے ای ٹیگ کو پیسے لیکر دوسرے کے نام پر شفٹ کردیا ہے، ترجمان نے کہا عوام نے کمیٹی سے اسٹیکر اسٹیشن کے انچارج کی بھی شکایت کی ہے کہ وہ غریب گاڑی مالکان کی تذلیل کررہا ہے، لوگوں کو گالی دینے اور ڈیٹ چیک کرنے پر رشوت لے رہا ہے، اسے اسٹیکر اسٹیشن سے فی الفور ہٹایا جائے۔ ترجمان نے کہا بارڈر کمیٹی واضح کرتی ہے کہ وہ اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اگر اے سی گوارگو نے 24 گھنٹے کے اندر اندر سوفٹ ویئر کے ذریعے میسج سسٹم کو بحال نہیں کیا، لوگوں کے موبائل پر ڈیٹ کا میسج نہیں آیا جنکے ڈیٹ ایکسپائر ہوئے ہیں انہیں نیو ڈیٹ جاری نہیں ہوئی اگر دنوں کو اسٹیشن سے نہیں ہٹایا، پھل آباد اور جائیں انٹری پوائنٹ کو بحال اور زراعت آفیسر کی بیٹھک میں بیٹھ کر انٹری کرنے کو بند نہیں کیا گیا تو عوام کے ساتھ مل کر موجودہ سفارشی، اقربا پروری، سیاسی اور رشوت خوری کے سسٹم کو جام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں