ڈی آئی خان، امن و امان کی ابتر صورتحال، گومل یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند

ڈیرہ اسماعیل خان (انتخاب نیوز) ڈی آئی خان کی گومل یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی ابتر حالت پر جامعہ گومل کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ کے ساتھ تمام جائز مطالبات پر معنی خیز بات چیت کی گئی، بات چیت کے باوجود امن و امان کی صورتحال کو بہتر نہ کیا جاسکا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامیہ نے صورتحال بہتر ہونے تک یونیورسٹی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں