تہران کے جوہری ہتھیار دنیا کیلئے خطرناک ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن چانسلر اولاف شولز نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ اس بات پر متفق ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے برلن سے اسرائیلی وزیر اعظم یائر لپیڈ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران وضاحت کی کہ "ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے ایک بین الاقوامی معاہدہ ہونا ضروری ہے۔”تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے پاس 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے حوالے سے یورپی ممالک کی تجاویز کو مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ تہران نے ابھی تک مثبت جواب نہیں دیا ہے۔درایں اثنا اسرائیلی وزیراعظم یائرلپیڈ نے زور دے کر کہا کہ ایرانی جوہری معاہدے پر اس کی موجودہ شرائط کے ساتھ واپس آنا ایک سنگین غلطی ہوگی۔ انہوں نے ایران کو جوہری ریاست بننے سے روکنے کے لیے اجتماعی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سابقہ ناکام مذاکرات سے آگے بڑھا جائے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تہران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول سے دنیا کو خطرہ لاحق ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایران کے جوہری بم حاصل کرنے کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں