آرمینیا اور آذربائیجان پھر لڑ پڑے، آرمینیا کے 49 فوجی ہلاک

آرمینیا (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان نگورنوکاراباخ ریجن میں ایک بار پھر جنگ چھڑ گئی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان نگورنوکاراباخ کے ریجن میں ایک بار پھر جنگ کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان سرحد پر 3 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ آذربائیجان نے آرمینیا پر جارحیت اور تخریبی کارروائیوں کا الزام لگایا اور دعویٰ کیاکہ آرمینیا نے سرحدی فوجی پوزیشنوں پرمارٹر اور گولیاں برسائیں جس کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ آرمینیائی وزارت دفاع نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ آذربائیجان کی جانب سے پیر کی رات فوجی تنصیبات اور سول آبادی کو نشانہ بنایا جبکہ آذری فوج کی جانب سے آرٹلری، مارٹرز، ڈرونز سے حملوں میں انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشنیان نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ آذربائیجان سے جھڑپوں میں کم از کم 49 فوجی مارے گئے ہیں تاہم جانی نقصان اس سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔ آذربائیجان نے جھڑپوں میں اپنی فوجیوں کے مارے جانے کی تعداد نہیں بتائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں