شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقے ضلع صحبت پور پہنچ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے ضلع صحبت پور پہنچ گئے ،چیف سیکریٹری نے وزیر اعظم کو بلوچستان میں تباہ سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی۔ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف صوبہ بلوچستان کے متاثرہ علاقے ضلع صحبت پور پہنچ گئے، چیف سیکرٹری بلوچستان وزیر اعظم کو سیلاب کی تباہ کاریوں، متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاوشوں پر بریفنگ دی۔وزیر اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین کا احوال جاننے کے لیے ان سے ملاقات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں