وزیراعلیٰ سندھ سے سعودی سفیر کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی پر تبادلہ خیال
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سعودی سفیر نواف سعید اے الملکی کی ملاقات ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے وزیراعلی ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے صوبے میں شدید بارشوں، سیلاب سے ہونے والی تباہی اور امدادی سرگرمیوں اور متاثرہ افراد کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں سعودی سفیر نے سیلاب کے باعث جانی نقصانات پر وزیراعلیٰ سندھ سے تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے سعودی سفیر کو سندھ میں ہونے والی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی ۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سعودی سفیر کو سندھ میں ہونے والی تباہ کاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کا کام اب بھی جاری ہے۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک علاقے کو محفوظ کرتے ہیں تو دیگر ڈوب جاتے ہیں۔دوسری جانب سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب اس مشکل وقت میں سندھ کے عوام کے ساتھ ہے، ہم سندھ میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے 60 ٹن ریلیف کا سامان کے دو جہاز بھیج رہے ہیں۔


