نوشکی، یوٹیلیٹی اسٹورز میں متعدد اشیا خورونوش ناپید، عوام مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

نوشکی (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیا خورونوش ناپید۔ آٹا، گھی، چاول اور دال نہ ہونے کی وجہ سے عوام دکانوں سے مہنگے دام خریدنے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ بیس روز سے یوٹیلیٹی اسٹورز کو اشیا خورنوش کی سپلائی نہیں ہوئی نوشکی کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث حکومت کی جانب سے آفت زدہ قرار دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود لوگوں کو کسی قسم کی ریلیف حاصل نہیں سیلاب کے بعد اشیا خورونوش کی قلت کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، اکثر غریب مزدور و ملازمت پیشہ افراد اسٹورز سے اشیا خریدتے تھے، اب ضروری اشیا نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، یوٹیلیٹی اسٹور کے ویئر ہاﺅس بھی خالی ہیں، جہاں مستقبل قریب میں اشیا کی سپلائی نامکمن نظر آتی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاوہ ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے اسٹورز سمیت مارکیٹ میں اشیا خورونوش نہیں آرہا عام دکانوں میں بھی اشیا محدود مقدار میں موجود ہے۔ دوسری جانب آٹا چینی یوریا کی دن رات ہمسایہ ملک اسمگلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس سے ملک بھر میں یوریا آٹا اور چینی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نوشکی اشیا خورونوش کی قلت اور اسٹورز کو اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں