نیشنل پارٹی کاعورت مارچ منانے کااعلان

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان ورکنگ کمیٹی کااجلاس زیر صدارت وحدت صدر میر عبدالخالق بلوچ کو مرکزی سیکرٹریٹ کو ئٹہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیاسی اور تنظیمی حوالے سے متحد فیصلے کیے گئے8مارچ کو خواتین ڈے منایا جائے گا9مارچ کو پارٹی کے عظیم دوست جہانگیر بلوچ کی برسی کے موقع پر مستونگ میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائیگاخضدار کوئٹہ کیچ اور نصیر آباد ریجنز میں سوشل میڈیا کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گاتمام ریجنل سیکرٹریز کو تاکید کیا جاتا ہے کہ وہ آ ہندہ سہ ماہی میں اپنے ریجنز کے اجلاس کو یقینی بنائیں بارکھان آ وارن اور قلات کی ضلعی تنظیمی ڈھانچہ کو مکمل کیا جائے گا۔پشتون ریجن کے تنظیمی کاری اور دیگر معاملات پر حتمی فیصلے کے لیے وحدت صدر اور وحدت جنرل سیکرٹری کو اختیار دیا گیاوکلا فورم کو منظم کرنے کے لیے سابقہ ورکنگ کمیٹی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے جلد وکلا فورم کا اجلاس کا انعقاد کیا جائیگاڈاکٹر فورم کے حوالے سے سابقہ فیصلے کو برقرار رکھا گیایکم مئی کو لیبر ڈے کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گاپارٹی آر گن جہد کے لیے بلوچستان وحدت کے ترجمان علی احمد لانگو کو بیورچیف نامزد کیا گیا۔پارٹی کے مرکزی فیصلے کے مطابق بلوچ قومی تحریک کی سو سالہ جدوجہد کے حوالے سے 31 مء کو میر یوسف عزیز مگسی کی یاد میں بلوچستان بھر میں سمینار اور کانفرنسز منعقد کیے جائینگے۔نیشنل پارٹی کوہلو کے رہنما مولوی اسماعیل بلوچ اور ورکنگ کمیٹی کے ممبر افتخار کریم کے بھائی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔اس قبل افتخار کریم پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا۔آئندہ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 4جون 2020 کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں