کوئٹہ پولیس کی کارروائی، منشیات کے عادی 25 افراد گرفتار، ٹرسٹ کے حوالے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں پو لیس کی کارروائی، منشیات کے عادی 25 افراد کو گر فتار کر کے علاج معالجے کیلئے ٹرسٹ کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایس پی عبد الحق عمرانی کی ہدایت پر کوئٹہ میں پو لیس تھانہ بروی نے کے منشیات کے عادی افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ماسٹر نالہ ہزارہ ٹاؤن میں منشیات کے عادی 25افراد کو گر فتار کر کے علاج معالجہ کیلئے ٹرسٹ کے حوالے کر دیا، مزید کارروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں