ہرنائی واقعے کیخلاف احتجاجی تحریک اور خوست دھرنا 37ویں روز بھی جاری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ضلع ہرنائی کے خوست واقعے میں نوجوان سیاسی کارکن خالقداد بابر کی موت اور دیگر کو زخمی کرنے کے واقعہ کیخلاف اور عوامی مطالبات کی حق میں جاری احتجاجی تحریک اور خوست دھرنا 37ویں روز بھی جاری رہا۔ دھرنا کمیٹی کے گزشتہ روز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خوست دھرنا جاری رہیگا اور 22 ستمبر بروز جمعرات خالقداد بابر کے چہلم کے موقع پر خوست میں احجاجی ریلی نکالی جائیگی اور جلسہ عام منعقد ہوگا، مطالبات کو تسلیم کرنے میں مزید تاخیر کی صورت میں صوبائی اسمبلی کے رواں اجلاس کے دوران اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائیگا۔ تمام عوام، جمہوری سیاسی پارٹیوں سے احتجاجی پروگراموں اور اسمبلی کے سامنے دھرنے میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں