پنجگور بارڈر پر تحفظات ہیں، عوام انتظامیہ کی زیادتی کیخلاف گھروں سے نکلیں، ہدایت الرحمن

پنجگور (انتخاب نیوز) حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ کرتار پور بارڈر پر ملک کے ازلی دشمن انڈیا کے جانے آنے پر کوئی پابندی نہیں، صرف شناختی کارڈ دکھا کر آتے جاتے ہیں لیکن مکران کے لوگ اسلامی برداری دوست ملک جہاں ہماری رشتہ داری ہے ایران بارڈر جانے آنے سے ٹوکن چاہیے کیوں یہاں ملکی اداروں کی نیت بلوچ قوم سے تعصبانہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان معدنیات، ساحل وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، جہاں جو کھڑا ہے اسکے پیروں کے نیچے زمین میں سونا مختلف معدنیات موجود ہے لیکن یہاں کے لوگوں کے پیروں میں چپل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور میں 25 ستمبر کو بارڈر کے مسئلے پر تحصیل پروم میں عوامی جرگہ ہے، وہاں اہم فیصلے ہوں گے، ہم نے اس سے قبل گوادر میں دھرنا دے کر ٹرالر مافیا کے خاتمے و دیگر مسائل کے ساتھ پنجگور تربت انٹری پوائنٹ بڑھانے کے مطالبے کیے تھے، صوبائی حکومت نے تحریری صورت میں معاہدے کئے لیکن وعدہ وفا نہیں ہوئے، ایک بار پھر 27 اکتوبر کو احتجاج کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور بارڈر کے مستقل حل کے خاطر جرگے جو فیصلے ہوں گے وہی ہوگا، ہم نے لیویز پر بھروسہ کیا، انہوں نے بھتا گیری شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور انتظامیہ کی ناکامی کی وجہ سے بارڈر کے کاروباری لوگ شدید مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں، ہفتوں ہفتوں گاڑی والے انٹری کیلئے بارڈر پر آسمان تلے بغیر پانی، کھانے کی سہولت رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر کے تحفظات بہت ہیں، انہیں دور کرنے کیلئے ادارے سنجیدہ نظر نہیں آتے ہیں۔ حق دو تحریک کا مقصد اپنی بنیادی حق کے خاطر لڑنا ہے جو کہ گوادر کے عوام نے بہتر انداز میں مظلوموں کیلئے آواز بلند کی ہے۔ گوادر کیچ پنجگور چاغی کوئٹہ سے لیکر پاکستان بھر کے مظلوم عوام پر ہونے والی ظلم کیخلاف باہر نکلے، احتجاج کئے۔ بلوچستان کے لوگوں سے اپیل ہے کہ اپنے حق کے خاطر گھر سے نکلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں