تربت میں لڑکی کی خودکشی، بسیمہ میں پہاڑوں سے بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

تربت، بسیمہ (انتخاب نیوز) نامعلوم وجوہات کی بنا پر لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں صبا نور بنت ولی محمد نامی 17 سالہ لڑکی نے اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق خودکشی کی وجہ مبینہ طور پر گھریلو ناچاکی ہے۔ یاد رہے کہ ایک ہی دن میں ضلع کیچ میں یہ خودکشی کی دوسری واردات ہے۔ علاوہ ازیں واشک بسیمہ کے علاقہ زیک کے پہاڑوں سے ایک بچے کی لاش برآمد۔ بچے کو سر میں بڑے پتھر مار کر قتل کیا گیا۔ بچہ بکریاں چرانے گیا تھا، شام کو واپس گھر نہیں آیا، ذرائع اہلخانہ۔ لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو مزید کارروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں