کابل , مسجد کے نزدیک دھماکہ 7 افراد جاں بحق،41 زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں مسجد کے نزدیک دھماکے سے 7 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہو گئے۔افغان حکام کے مطابق دھماکا مسجد وزیر محمد اکبر خان کے نزدیک نمازیوں کے مسجد سے باہر نکلنے کے وقت ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دھماکا میگنیٹک ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے، مسجد وزیر خان غیر ملکی سفارتی مشن کے علاقے گرین زون میں واقع ہے، ابھی کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں