علی ظفر نے ملک میں موجود دوہری اخلاقی اقدار پر سوال اٹھا دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے ملک میں موجود دوہری اخلاقی اقدار پر سوال ا±ٹھا دیا۔علی ظفر نے اپنی انسٹا گرام کی اسٹوری میں سوشل میڈیا پر موجود تمام پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سے ایک اہم سوال کیا ہے۔ا±نہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ہمارا مشاہدہ کرے لیکن ہم خود دوسروں کا مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔گلوکار و اداکار نے لکھا ہے کہ ہمیں اس بات سے نفرت ہے کہ کوئی ہمارے نجی معاملات میں اپنی ٹاگ اڑائے لیکن ہم خود دوسروں کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیے بغیر بھی نہیں رہ سکتے۔ا±نہوں نے لکھا ہے کہ ہم دوسروں کی تکلیف میں اپنا سکون ڈھونڈتے ہیں، ہمیں ہمیشہ بلاوجہ کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔علی ظفر نے مزید لکھا ہے کہ ہم چیخنا چلانا پسند کرتے ہیں، ہمارے ہاں اکثر لوگوں کو ایک دوسرے پر بہتان لگاتے دیکھا گیا ہے۔گلوکار نے ملک میں لوگوں کے اس رویے پر اہم سوال یہ کیا ہے کہ کیا ہم ذہنی بیمار ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں