وزیراعظم آفس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہونا ایجنسیز کی ناکامی ہے، فواد چودھری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے وزیراعظم آفس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش ہونا انٹیلی جنس ایجنسیوںکی بہت بڑی ناکامی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چودھری نے لکھا کہ وزیراعظم آفس کا ڈیٹا جس طرح ڈارک ویب پرفروخت کے لیے پیش ہوا یہ سائبر سکیورٹی کے حالات بتاتا ہے، یہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں خصوصا آئی بی کی بہت بڑی ناکامی ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ ظاہر ہے سیاسی کے علاوہ سکیورٹی معاملات اور خارجہ امور پر بھی گفتگو اب سب کے ہاتھ میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں