بیلہ، گرلز کالج کی طالبات کی امتحانی فیسوں میں مبینہ خوردبرد کیخلاف والدین کا احتجاج

بیلہ (انتخاب نیوز) گرلز کالج بیلہ کی طالبات کی امتحانی فیسز میں مبینہ خورد برد کیخلاف والدین کا احتجاج، کالج انتظامیہ کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ۔ گورنمنٹ گرلز کالج بیلہ کی طالبات کی امتحانی فیسسز میں مبینہ خوردبرد کیخلاف طالبات کے والدین، علاقہ معززین نے اے سی آفس کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کیپٹن (ر) حمزہ انجم کو تحریری یاداشت پیش کی۔ احتجاج میں شریک حاجی نواز رونجھو، قادر بخش رونجھو، میر مبشر، عزیز کھوسہ، یونس رونجھو، وڈیرہ سرور بودڑہ، سراج اسلم، تاج محمد، منیر مجید رونجھو، عبدالحکیم یوسف رونجھو، ہریش کمار، رشید کھوسہ، معظم رونجہ، ظہیر احمد رونجہ و دیگر کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ نے ہماری زیر تعلیم بچیوں کی امتحانی فیسسزز میں خورد برد کی ہے، جس کے نتیجے میں بلوچستان بورڈ نے کالج کی ایک سو کے قریب طالبات کے امتحانی نتائج روک لئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کالج کی پرنسپل انکوائری کرکے مجھے رپورٹ دیں گی، پرنسپل کی انکوائری رپورٹ اطمنان بخش نہ ہوئی تو میں خود انکوائری کرکے کارروائی کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں