آل پارٹیز گوادراور ٹرک گڈز اونرز ایسوی ایشن کے وفد کی ڈپٹی گوادر کمشنرعزت نزیر سے ملاقات

گوادر (انتخاب نیوز) آل پارٹیز گوادراور ٹرک گڈز اونرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈپٹی گوادر کمشنرعزت نذیر سے انکے آفس ملاقات کی۔ وفد میں نیشنل پارٹی کے ماہی گیر سیکرٹری آدم قادر بخش، بی این پی کے مرکزی رہنما کہدہ علی، جے یو آئی کے مولانا عبدالحمید انقلابی، پاکستان تحریک انصاف کے مولابخش مجاہد، غلام مصطفی، مسلم لیگ ن کے پرویز جمیل، پی پی پی کے ضلعی صدر یوسف فریادی، امداد کھتری، ٹرانسپورٹ یونین کے کہدہ اقبال، ظفر آوارانی، حاجی یعقوب، لیاقت،ملا فدا، حفیظ رند اور حاجی عبداللہ شامل تھے۔ گزشتہ دنوں ٹرک یونین اور آل پارٹیز کے درمیان ایک معاہد ہوا تھا جس میں ضلع گوادر کے عوام کے مفاد کے خاطر اپنے دس وہیلرز اور ڈبل فرنٹ گاڑیوں کو بند کیا اور کنٹانی ہور سے غیر مقامیوں کے زمباد گاڑیوں کو کنٹانی ہور سے ڈیزل اور پیٹرول کی ترسیل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر گوادر کو بتایا کہ بڑی گاڑیوں کی بندش سے ایرانی پیٹرولیم کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی تھی لیکن پولیس کی ملی بھگت سے رات کے اوقات میں بڑی گاڑیاں تیل لوڈ کرکے لے جاتی ہیں تیل کے ریٹس کافی بڑھ چکی ہیں، کنٹانی ہور میں ضلع گوادر کے مقامی لوگ کاروبار کریں جن کا شناختی کارڈ ضلع گوادر کا ہو انکو کاروبار کی اجازت دی جائے جیسا کہ تربت اور پنجگور بارڈر میں ہورہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نذیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گوادر کے عوام کو ایرانی پیٹرولیم سستے داموں ملنا چاہیے کیونکہ کنٹانی ہور ضلع کے غریب عوام کی ضرورت کے لیے کھولا گیا اور انتظامیہ مقامی لوگوں کی حقوق کا تحفظ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں