انتظامیہ کی ملی بھگت، پنجگور بارڈر غریب گاڑی والوں کیلئے بند کردیا گیا، حق دو تحریک

پنجگور (انتخاب نیوز) حق دو تحریک کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میر غلام جان بلوچ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے پنجگور بارڈر پر کاروبار غریب گاڑی والوں کیلئے بند کردیا گیا پنجگور سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں غریب گاڑیوں والوں کی نمبر گزشتہ چار ماہ سے نہیں آئے ہیں انہیں بس تاریخ پر تاریخ دی جارہی ہے لیکن انتظامیہ کے اپنے ہی ہلکاروں کی مہربانیوں سے بااثر لوگوں کے گاڑی رات کی تاریخی میں نمبر لے رہے ہیں اور انہوں نے دو ماہ کے اندر تین سے چار ٹرپ لگائے ہیں اور غریبوں کو صرف تاریخ پر تاریخ دیا جارہا ہے آج پھل آباد میں چار سو سے زیادہ گاڑیاں انتظامیہ کی میسج کی بنیاد پر گئے ہیں جب گاڑی والے پھل پہنچے تو لیویز ہلکار کہتے ہیں کہ آپکا تاریخ آگے ہیں اس مہنگائی میں ان غریب گاڑی والوں نے اب تک چھ چھ مرتبہ تاریخ بدل کر فی گاڑی نے ساٹھ ہزار کا تیل جلا کر گئے ہیں لیکن بے حس انتظامیہ انہیں واپس کردیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ واضح کرے کہ وہ غریب عوام کو کاروبار کرنے دے گی یا نہیں تاکہ ہم اپنا فیصلہ سنا دیں انہوں نے کہا ہے کہ ہم پنجگور انتظامیہ و متعلقہ زمہ داروں کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں اگر انہوں نے اپنی روش نہ بدلی تو دمادم مست قلندر ہوگی ایسا تحریک شروع کریں گے ضلعی انتظامیہ کے پورے نظام کو روک دیں گے جس کے تمام زمہ داری ضلعی انتظامیہ و زمہ داروں پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں