صادق سنجرانی سے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے اسلام آباد سینیٹ ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں ہائی کورٹ بار کے صدر عبدالمجید کاکڑ، سینئر نائب صدر واجہ ظہور بلوچ، لائبریری سیکرٹری عبدالعزیز اچکزئی، ایگزیکٹو ممبرز عبدالرحیم کاکڑ اور نور بخش بلوچ نے میٹنگ کی جس میں ہائی کورٹ بارکی طرف سے چیئرمین سینیٹ کو مطالبات رکھے گئے جن میں بلوچستان کے سرکٹ بینچز کو ریگولر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اس حوالے سے ایکٹ بنانے کا کہا۔ ہائی کورٹ بار نے وکلا کالونی کی سفارش رکھی، چیئرمین سینیٹ نے اس پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ فیڈرل سروسز ٹربیونلز میں بلوچستان کو محروم رکھا گیا ہے نہ حصہ دیا جارہا ہے جس پر چیئرمین سینیٹ نہ یقین دہانی کرائی کہ سینیٹ ہاﺅس میں یہ مطالبات رکھیں گے۔ صادق سنجرانی نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینیٹ ہاﺅس میں وزٹ کو سراہا اور ہائی کورٹ بار کو اعزاز میں شیلڈ سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں