بولان، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق، ساتھی زخمی

بولان (انتخاب نیوز) نیو پولیس لائن ڈھاڈر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص جاںبحق ساتھی زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر نیو پولیس لائن کے قریب عدالتی پیشی سے واپسی پر دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صدر ولد واحد بخش قوم ابڑو اور دلبرخان ولد منظور احمد ابڑو سکنہ پیر تیار غازی کو شدید زخمی کردیا ۔پولیس نے زخمیوں کو فوری پر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے صدر ولد واحد بخش جاں بحق ہو گیا۔ دلبر کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے سبی منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے ،مزید کاروائی ڈھاڈر پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں