دادو،مختلف امراض کے باعث 2 بچے جا ں بحق

دادو(انتخاب نیوز)دادو کے 2 دیہات میں بچی ملیریا جبکہ بچہ گیسٹرو سے انتقال کرگئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق دادو کے علاقے کاچھو کے گاﺅں بکھر جمالی میں 7 سال کی بچی ملیریا سے انتقال کر گئی۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ ضلع دادو میں ملیریا، ڈائریا اور گیسٹرو کے باعث اموات کی تعداد 43 ہو گئی ۔دادو میں جلدی امراض کے مریضوں کی تعداد 39 ہزار 394 ، ڈائریا اور گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 725 تک پہنچ گئی۔محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ ضلع دادو میں مثبت اور مشتبہ ملیریا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 161 تک جا پہنچی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں