اوگرا نے ایل پی جی گیس کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے مائع پیٹرولیم گیس ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا۔ اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یکم اکتوبر سے ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2374.25 روپے ہوگی۔ اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 201.20 روپے فی کلو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں