اوتھل، بیلہ میں ٹرالر کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

اوتھل (انتخاب نیوز) بیلہ کے نواحی علاقے کنڈی کے مقام پر ٹرالر کو المناک حادثہ،ٹرالر کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے تاریخی شہر بیلہ کے نواحی علاقے کنڈی کے مقام پر ٹرالرکھائی میں گرگیا جس کے نتیجے میں سر دار گل محمد اور اسرار اللہ جاں بحق جبکہ حادثے میں جمعہ خان شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں