کرپشن کیس میں گرفتار سابق سیکرٹری اسپورٹس کی 10 لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ نے کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری اسپورٹس عمران گچکی کی 10لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق سیکرٹری کھیل عمران گچکی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔سماعت چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان اورجسٹس جناب جسٹس سرداراحمدحلیمی پرمشتمل ڈویژنل بینچ کے روبروہوئی ۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عمران گچکی کو 5 سال قید اور 80 ملین روپے جرمانہ کیا گیاتھا ۔بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران گچکی کی 10لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی ۔عمران گچکی کی جانب سے بیرسٹرعامرلہڑی ایڈووکیٹ اورریاض ایڈووکیٹ جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹرظفر ملازئی نیب کی جانب سے پیش ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں